سرینگر/پولیس نے سنیچر کو صفا پورہ پولیس اسٹیشن میں درج مانسبل دھماکہ کیس کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں چارج شیٹ پیش کیا۔
پولیس کے مطابق مانسبل گاندربل پارک میں ہوئے ایک دھماکے میں 12عام شہری زخمی ہوئے تھے ۔
جن ملزمان کے خلاف عدالتِ مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا گیا ان میں عرفان احمد خان ولد غلام محمد ، محمد یونس خان ولد مرحوم محمد ایوب خان ، بلال احمد ولد عبدالرشید ، محمد عمران صوفی ولد عبدالرشید ساکنان کوند بل صفا پورہ گاندربل اوربلال احمد میر ولد غلام رسول ساکنہ چشمائی گاندربل شامل ہیں۔