سرینگر/جموں کشمیر حکومت نے منگل کو سیول انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کو سرینگر کا نیا ضلع کمشنر بنایا۔
جن افسران کی تبدیلی و تقرری عمل میں لائی گئی ہے اُن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
ڈاکٹرشاہد چودھری (آئی اے ایس) سرینگر کے ضلع کمشنر ہونگے۔وہ ابھی تک ضلع بانڈی پورہ کے ضلع کمشنر تھے۔
کمار راجیو (آئی اے ایس) کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر میٹروپالیٹین رگولیٹری اتھارٹی ،جموں کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
سید عابد رشید شاہ (آئی اے ایس) ضلع پلوامہ کے ضلع کمشنر ہونگے۔
رویندر کمار (آئی اے ایس) جے اینڈ کے آئی ٹی انفراسٹکچر کمپنی کے ڈائریکٹر ہونگے۔
ڈاکٹر پیوش سنگھ (آئی اے ایس) کو ضلع کمشنر کٹھوعہ بنایا گیا ہے۔
وکاس کندل (آئی اے ایس) اب ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر میٹروپالیٹین رگو لیٹری اتھارٹی، سرینگر ہونگے۔
انشول گارج (آئی اے ایس) ضلع کمشنر کپوارہ بنائے گئے ہیں۔
ڈوئفوڈا ساگر (آئی اے ایس) ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہونگے۔
بصیر الحق چودھری (آئی اے ایس) کو ضلع کمشنر کرگل کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
سچن کمار (آئی اے ایس) کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیہہ کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
حشمت علی (آئی اے ایس) اب ضلع کمشنر گاندر بل ہونگے۔
امت شرما (آئی اے ایس) اب حکومت کے سپیشل سیکریٹری برائے ٹرانسپورٹ محکمہ ہونگے۔
بلال احمد بٹ (آئی اے ایس) کو منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بنایا گیا ہے۔
روہت کھجوریہ( کے اے ایس) اب ڈپٹی کمشنر اُدھمپور ہونگے۔
ویر جی ہانگلو (کے اے ایس)ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز، جموں ہونگے۔
ڈاکٹر نثار احمد نقاش کے اے ایس ،ڈائریکٹر ایریا پلاننگ ہونگے۔
شبنم کاملی (کے اے ایس) کو مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس بنایا گیا ہے۔
ڈاکٹر غلام نبی ایتو (کے اے ایس) اب بارہمولہ کے ضلع کمشنر ہونگے۔
لینا پڈا (کے اے ایس) کو ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن ، کے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے۔
راجندر سنگھ تارا( کے اے ایس) اب جوئینٹ فائنانشل کمشنر، جے اینڈ کے ہونگے۔
گلزار احمد ڈار( کے اے ایس) کو ڈائریکٹر انفارمیشن بنایا گیا ہے۔
جتیندر سنگھ (کے اے ایس )اب ڈائریکٹر فوڈ، سیول سپلائز اور کنزیومر افیئرس، جموں ہونگے۔
طارق احمد زرگر( کے اے ایس) کو ڈائریکٹر پروٹوکول اورہاسپٹیلیٹی بنایا گیا ہے۔
غلام محمد ڈار( کے اے ایس) کو کمشنر ،سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس ، جے اینڈ کے بنایا گیا ہے۔
منموہن سنگھ (کے اے ایس) کو جموں ،کمانڈ ایریا کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔
ریاض احمد وانی( کے اے ایس) اب ڈائریکٹر سریکلچر، جے اینڈ کے ہونگے۔
خالد جہانگیر (کے اے ایس )کو تبدیل کرکے ضلع کمشنر اننت ناگ بنایا گیا ہے۔
محمود احمد شاہ( کے اے ایس) اب ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس ، کشمیر ہونگے۔
شہباز مرزا (کے اے ایس) کو تبدیل کرکے ضلع کمشنر بانڈی پورہ بنایا گیا ہے۔
محمد یونس ملک (کے اے ایس) اب سکول ایجو کیشن، کشمیر کے ڈائریکٹر ہونگے۔
متھورا معصوم (کے اے ایس) کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز ، سرینگر کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
اندو کنول چبھ (کے اے ایس) کو ضلع کمشنر ریاسی کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
عبد الحفیظ شاہ (کے اے ایس) اب ڈائریکٹر فلوریکلچر، کشمیر ہونگے۔
ژیرنگ ماتپ (کے اے ایس)خلتاصی کے ایس ڈی ایم کے طور تعینات رہیں گے۔