مودی اور سعودی شہزادے کی بدھ کو میٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کے درمیان بدھ کو یہاں ہونے والی میٹنگ میں دہشت گردی کے مسئلے پر دوطرفہ بات چیت اورسرحد پار دہشت گردی پر ہندوستان کے رخ پر دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت پر پورے ملک کی نظریں ٹکی ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے منگل کی شام دہلی پہنچیں گے ۔مسٹر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ بدھ کو ان کی میٹنگ ہوگی۔جس میں اہم مسئلوں پر بات چیت ہوگی۔اس سے پہلے سعودی شہزادے ایشیائی ملکوں کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچے تھے ۔ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں فدائین حملے کے ضمن میں اس میٹنگ کو بہت اہم مانا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردانہ گروپوں کو حمایت اور بڑھاوا دینے کے مسئلے پر زور دیا جائے گا۔ذرائع نے کہا ،‘‘اپریل 2016میں مسٹر مودی کے سعودی عرب کے دورے کے دوران ہمارے تعلقات کافی مضبوط ہوئے ۔’’انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی حکمراں نے 14فروری کو پلوامہ میں ہندوستانی سلامتی دستوں پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔ذرائع نے کہا،‘‘پلوامہ حملے کے بعد سعودی شہزادے کا پاکستان کا دورہ ہندوستان کے لئے کوئی حیرت کی بات نہیں ہے ۔
میڈیا میں سعودی عرب کے ذریعہ کی جانے والی سرمایہ کاری کی رپورٹیں ہیں لیکن اگر وہ ہندوستان میں ایسا کرتے ہیں تو یہ صرف سرمایہ کاری ہوگی اور ہماری معیشت کوبہتر کرنے جیسی کوئی بات نہیں ہوگی۔’’ یواین آئی
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *