جموں//جموں پٹھانکوٹ روڈ پر فوجی کانوائے کے ساتھ چلنے والے ایک ٹپر ڈرائیور کو فدائین سمجھ کر گولیاں ماردیں گئیں۔پلوامہ میںسی آر پی ایف کانوائے پر پانچ روز قبل ہوئے فدائین حملہ کے بعد سیکورٹی فورسز کو اس قدر چوکنا کر دیا گیا ہے کہ منگل کی صبح ایک بجے کے قریب فوجی کانوائے کے ساتھ چلنے والی کوئک ری ایکشن ٹیم (QRT) ،سانبہ علاقہ میں گشت پر تھی کہ ایک تیز رفتار ٹپر کو اپنی جانب آتے دیکھ کر اسے فدائین سمجھ لیا اور فائر کھول دیا ، ایک گولی ٹپر ڈرائیور کے پیٹ میں لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ڈرائیور، جس کی شناخت 27سالہ نریش کمارساکن ہیرا نگر کٹھوعہ کے طور پر کی گئی ہے، کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی نازک حالت ہے۔