سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر بدھ کو پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک معطل کیا گیا۔
حکام نے کہا کہ رات بھر بارش کی وجہ سے شاہراہ پر رامسو۔رامبن علاقے میں کئی پسیاں گر آئیں جن کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل روک دینی پڑی ہے۔
پسیاں ہٹانے کیلئے آدمی اور مشینری کام پرلگ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔