سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ قصبہ میں سنیچر کو ہڑتال کی وجہ سے معمولات متاثر رہے۔
یہ ہڑتال ان اطلاعات کے بعد کی گئی کہ سوپور میں گذشتہ روز جو دوجنگجوجاں بحق ہوئے اُن میں سے ایک کا تعلق بانڈی پورہ سے ہے اور وہ بانڈی پورہ کے قاضی پورہ گائوںکا رہنے والا تھا۔
تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی کہ گذشتہ روز سوپور میں جاں بحق ہونے والا کوئی جنگجو بانڈی پورہ کا رہنے والا تھا۔
قصبے میں تمام دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں اور سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب ہے۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ نوجوانوں نے بانڈی پورہ میں وتپورہ،قاضی پورہ اور اوناگام علاقوں میں سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔