سرینگر/پونچھ ضلع کے مینڈھرعلاقے میں سنیچر کو ایک اپُر اسرار دھماکے میں تین دکانوں اور دو کھڑی کاروں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ دن کے ایک بجے ہوا جس سے سارا علاقہ دہل اُٹھا اور آگ نمودار ہوگئی جس کو بُجھانے کیلئے عملے کو بھلایا گیا۔
ضلع کمشنر پونچھ راہل یادو کے مطابق پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
انتظامیہ علاقے میں امن و قانون بنائے رکھنے کیلئے بھی سیول سوسائٹی کے ساتھ رابطے میں ہے۔