جموں// سرکاری ترجمان روہت کنسل نے گریٹر کشمیر کے اشتہارات پر پابندی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ اس کا جواب سیکریٹری انفارمیشن دیںگے۔پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھاگیاکہ گریٹر کشمیر کے اشتہارات پر بندش کیوں کی گئی ہے تو انہوں نے کہا’’میں اس معاملے کے بارے میں نہیں جانتا، یہ بہتر ہے کہ اگر آپ سیکریٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے سیول سیکریٹریٹ میں رابطہ کریں ، شائد وہ اس سوال کا جواب دینے کے قابل ہو‘‘۔