سرینگر/اسلامی ممالک کی بین الاقوامی تنظیم، آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (اُو آئی سی) نے جموں کشمیر سے متعلق اپنے رابطہ گروپ کا ایک ہنگامی اجلاس کیا ہے۔
یہ اجلاس پاکستان کی سفارش پر26فروری کے روز طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان سے شائع ہونے والے اخبارات کے مطابق اُو آئی سی نے پاکستان کی سفارش پر جموں کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اور یہ اُو آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ پر منعقد ہوگا۔
اس سلسلے میںاُو آئی سی کی طرف سے جو نوٹس جار ی کی گئی ہے اُس پر اطلاعات کے مطابق لفظ'' اہم'' درج ہے۔
اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، خاص کر اُس صورتحال کو زیر بحث لایا جائے گا جو لیتہ پورہ، پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہوئی ہے ۔
یہ اجلاس اُو آئی سی کے 46ویں سیشن سے پہلے بلایا گیا ہے جو یکم مارچ اور دوم مارچ کو ابو ظہبی میں منعقد ہونے والا ہے۔
اس سیشن میں پہلی بار بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔