سرینگر/فورسز نے سوموار کو جنوبی ضلع کے پلوامہ میں روہمو گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور باغات محلہ اور ڈانگر پورہ روہمو میں آپریشن کا آغاز کیا۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ گائوں کو محاصرے میں لینے کے بعد علاقے میں اضافی فورسز اہلکاروں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز کوعلاقے میں مشتبہ جنگجوئوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی تھی۔