جموں //حالیہ دنوں میں ضلع پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سبھاش نگر جموں میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام کے دوران جموں کے معروف فنکاروں نے حب الوطنی نغمے گا کر مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ پروگرام کے دوران اراکین کی جانب سے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کے علا وہ لواحقین کیساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔اس تعزیتی پروگرام میں مقبول فنکاروں کی ایک ٹیم نے شرکت کی جبکہ ان کے علا وہ معززین جن میں لفٹنٹ کرنل دویندر انند ،روی شرما ،سنیل شرما ،وجے انند،ودیگران نے بھی شرکت کی ۔