سرینگر/بھارت اور پاکستانی افواج کے درمیان کنٹرول لائن پر اوڑی سیکٹر میں بدھ کو بھاری گولی باری کا تبادلہ ہوا ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق طرفین ایک دوسرے کیخلاف مارٹر اور چھوٹے ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔
یہ گولی باری اوڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں آج صبح سے جاری ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک کراس ایل او سی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
کنٹرول لائن پر رہنے والے لوگ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے انتہائی خوف کا شکار ہیں۔
بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان ایل او سی پر کم و بیش چالیس مقامات پر گولی بھاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ان علاقوں میں پونچھ اور راجوری بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ایئر فورس نے گذشتہ روز پاکستانی سر زمین پر بمباری کے ذریعے جیش محمد کا ایک کیمپ تباہ کردیا۔
یہ کارروائی لیتہ پورہ، پلوامہ میں جیش کے خود کُش حملے کے بعد کیا گیا جس میں کم و بیش40اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔