سرینگر/سرینگر ۔جموں شاہراہ پر جمعرات کو تازہ زمینی تودے گر آنے کے بعد اس شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت پھر معطل ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق ضلع رامبن میں کافی تودے گر آئے ہیں جن کو ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور تودہ رامسو علاقے کے موم پاسی میں بھی گر آیا ہے ۔
حکام کے مطابق شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ پڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو صاف کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔