سرینگر/ہند۔پاک افواج کے مابین کراس ایل اور سی گولی باری کے نتیجے میں بالا کوٹ ،مینڈھر کے باشندوں نے گذشتہ رات آنکھوں میں گذاری جبکہ گولی باری کی وجہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچ گیا۔
بالا کوٹ کے ایک باشندے، جوکنٹرول لائن کے نزدیک رہتا ہے، کے مطابق وہ رات بھر ایک منٹ کیلئے بھی نہیں سو سکے۔
مقامی سرپنچ مجید چودھری کے مطابق انہوں نے زندگی میں پہلی بار اتنی شدید کراس ایل او سی مائرنگ سنی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراس ایل او سی فائرنگ کے نتیجے میں بالا کوٹ کے کلسیان علاقے میں ایک کار اور تین مکانات کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔