مودی نے ترقیاتی ، ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کنیاکماری//وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو تمل ناڈو میں اہم ریلوے پروجیکٹوں اور دیگر طبی پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھا اور مدورے ۔چنئی تیجس ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  اس موقع پر ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت، وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ قبل ازیں مسٹر مودی کو کنیاکماری میں بی جے پی کی ریلی سے خطاب کرنا تھا لیکن اب یہ ریلی چھ مارچ کو چنئی میں منعقد ہوگی۔  اس دوران مسٹر مودی نے رامیشورم اور دھنشکوڈی کے درمیان ریل رابطہ بحال کرنے کے لیے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریباً 17.20 کلومیٹر طویل اس روٹ پر 208 کروڑ روپیے کا صرفہ آئے گا۔ اس کے علاوہ پنبن ویاڈکٹ میں ایک نیا پل بنایا جائے گا اور اس 2.5 کلومیٹر لمبے پل پر 250 کروڑ کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے مدورے ۔چنئی ایگمورے تیجس ایکسپریس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔  رامیشورم اور دھنش کوڈی کے درمیان کئی برسوں کے بعد ریل رابطہ بحال کیا گیا ہے ۔ اسے 1964 کے شدید گردابی طوفان کے بعد ‘آسیب زدہ شہر’قراد دے دیا گیا تھا۔ یو این آئی
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *