اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگجوتنظیم القاعدہ سے متعلق افراد، گروپوں، کاروباروں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے والی فہرست میں اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کا نام بھی شامل کر لیا ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک نوٹس میں کہا گیا‘‘ کمیٹی نے حمزہ بن لادن کو فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ساتھ ہی اس کے اثاثوں پر قبضہ کرنے ، سفر پر پابندی اور ہتھیاروں کے خرید فروخت پر روک لگا دی ہے ’’۔نوٹس سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ حمزہ بن لادن کو موجودہ القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کے جانشین کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔کمیٹی نے کہا‘‘ حمزہ بن لادن کو القاعدہ کے اندر ایک سے زیادہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے اور اسے اپنے خطرات کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے ۔ القاعدہ کے حامیوں کے درمیان حمزہ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور وہ القاعدہ کی نئی نسل کا سب سے غالب جانشین بن گیا ہے ’’۔دوسری جانب امریکہ نے القاعدہ کے سربراہ حمزہ بن لادن کے ٹھکانے کی معلومات دینے والوں کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ا?ڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے امریکا اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے کہا ہے۔واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔یو این آئی