دبئی/ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران شائقین کو آن فیلڈ ڈرامے سے زیادہ لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے پر غور شروع کردیا، گورننگ باڈی کی جانب سے میچ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ گینڈ ڈیڈ ہونے کے بعد بھی شائقین جان سکیں کہ گراؤنڈ کے وسط میں کھلاڑیوں کے درمیان کیا بات چیت ہورہی ہے، یوں وہ بھی تناؤ سے بھرپورلمحات کو قریب سے جان سکیں گے۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاٹری اسکیم سے شائقین کو خبردار کیا ہے۔آئی سی سی نے واضح کیاکہ ان کی جانب سے ایسی کوئی اسکیم شروع نہیں کی گئی، اگر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کے نام سے کوئی ای میل کسی کے پاس آئے تو وہ جعلی ہوگی۔واضح رہے کہ مختلف ایونٹس کے دوران کچھ فراڈ لوگ ای میل کے ذریعے شائقین سے رابطہ کرتے اور انھیں لاٹری کے ذریعے بڑی رقم جیتنے کی خوشخبری سناتے ہیں، پھر فیس کی مد میں رقم بٹور لی جاتی ہے۔