جموں// انتظامی کونسل میٹنگ میں پسماندہ علاقوں کی فہرست میں66 دیہاتوں کو شامل کرنے کو منظوری دی گئی اور اس طرح ان علاقوں کی دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے۔اس فیصلے کی رُو سے ان علاقوں کے لوگ جموں وکشمیر ریزرویشن ایکٹ کے تحت نوکریوں اور پیشہ وارانہ کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے کے فوائد حاصل کرنے کے اہل بن جائیں گے۔
پنچائتوں کیلئے 2 ہزار اسامیاں منظور
جموں// انتظامی کونسل میں ریاست میں پنچائتی راج اداروں کو مستحکم بنانے کے لئے پنچائت اکاؤنٹ اسسٹنٹوں کی2 ہزار اسامیاں منظور کی گئیں۔واضح رہے کہ اس وقت ریاست میں4483 پنچائتیں کام کر رہی ہیں۔ان اسامیوں کے لئے بھرتی کا عمل ایس ایس بی کی طرف سے ایس آر او202 کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔
۔53 افسروں کو ترقیوں سے نوازا گیا
جموں//ریاستی انتظامی کونسل کا اجلاس گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ہوا جس میں مختلف سروسز کے53 افسروں کو ترقیوں سے نوازنے اور ان کی تعیناتی کو منظوری دی گئی۔
نئے میڈیکل کالجوں کیلئے34 فکیلٹی ممبران کی منظوری
جموں //ریاستی انتظامی کونسل نے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں سے تعلق رکھنے والے34 فکیلٹی ممبران اور سنیئر کنسلٹنٹ/ کنسلٹنٹس کی اننت ناگ، بارہ مولہ، کٹھوعہ اور راجوری میں قائم کئے جارہے نئے میڈیکل کالجوں میں لیٹرل انٹری کے ذریعے تعیناتی کے صحت و طبی تعلیم محکمہ کے منصوبے کو منظوری دی گئی۔ان نئے میڈیکل کالجوں میں ان ڈاکٹروں کی بحیثیت فکیلٹی ممبران تعیناتی کی شرط پر ہوگی کہ وہ میڈیکل کونسل آف انڈیا کے ہیڈ کاؤنٹ ٹسٹ پاس کریں اور اگر وہ یہ ٹسٹ پاس نہ کرسکے تو انہیں واپس اپنے پیرنٹ محکمہ کو بھیجا جائے گا اور وہ میڈیکل کالج میں تعیناتی کا دعوی نہیں کرسکتے ۔صحت محکمہ سے تعلق رکھنے والے کنسلٹنٹس اور سنیئر کنسلٹنٹ کی پروفیسراور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تعیناتی کے لئے لازمی ہے کہ انہیں ڈی پی سی یا جموں وکشمیرپبلک سروس کمیشن کی کنفرمیشن حاصل ہو۔فیصلے کی رُو سے نئے میڈیکل کالجوں میں ایم سی آئی رہنما خطوط کے مطابق فکیلٹی کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی اور انہیں2019 سے ان کالجوں میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کا داخلہ شروع کیا جاسکے۔