سرینگر/اُدھمپور میں پانچ مسافر اُس وقت جاں بحق اور31زخمی ہوگئے ،جب سواریوں سے بھری ایک بس گذشتہ رات دیر گئے ایک گہری کھائی میں جاگری۔
اطلاعات کے مطابق یہ بس جموں سے سرینگر کی طرف آرہی تھی ،جب یہ مجالٹا علاقے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
ضلع کمشنر اُدھمپور،ڈاکٹر پیوش سنگھ نے حادثے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کے جاں بحق اور31کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ بچائو کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو جموں پہنچایا گیا ہے۔