سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ کو سنیچرکے روز تازہ پسیاں گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے پھر بند کیا گیا۔
حکام نے کہا کہ رامبن علاقے میں بھاری تودے گر آنے کے بعد گاڑیوں کی نقل و حرکت ناممکن بن گئی تھی جس کے نتیجے میں اس کو بند کرنا پڑا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں گاڑیاں ایک بار پھر شاہراہ پر درماندہ ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ آج جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت تھی۔