سرینگر//ہندپاک کے درمیان تنائو کے باوجود لوگ کشمیر کی سیر پر آنے اور گلمرگ میں اسکینگ سیکھنے سے نہیں گھبراتے ہیں ۔اس کاثبوت یہاں انڈین انسٹیچیوٹ آف اسکینگ اینڈ ماونٹینئرنگ میں ملا جہاں ملک بھر سے آٗے80طلاب علموں نے اسکینگ کی تربیت مکمل کرلی اور وہ کشمیر آکر خوش اور اسکینگ کا ہنر سیکھ کر مطمئن تھے۔ یہاں ایک تقریب پر ان طلباء کو انڈین انستی چیوٹ آف اسکینگ اینڈ ماونٹینئرنگ کے کمانڈر جنرل اے کوشک نے اسناد اور اعزازعطا کئے۔ایم ایس ڈھلون نے اس موقعہ پر مہمان خصوصی اور وادی کے مختلف علاقوں کے طلباء اور ان کے والدین کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ انسٹی چیوٹ میں نہ صرف اسکینگ کی تربیت دی جاتی ہے بلکہ طلباء کی مجموعی شخصیت کو نکھاراجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچے جب اپنے والدین سے دور سخت سرد موسم میں رہتے ہیں تو انہیں اپنے ان چھپی خوبیوںکا پتہ چلتا ہے اور آگے کی زندگی میں وہ کٹھن حالات کا مقابلہ کرنے کا ہنرسیکھ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انسٹی چیوٹ کی عمارت میں گرمی کا اعلیٰ ترین انتظام ہے اور طلباء کو ہر قسم کی سہولیات یہاں کورس کے دوران فراہم کی جاتی ہیں ۔یہاں اسکینگ کا بہترین امپورٹڈ سامان ہے جن سے طلباء اعلیٰ معیار کی اسکینگ کی تربیت حاصل کرپاتے ہیں ۔جنرل کوشک کے ڈھلون اور ان کی ٹیم کی خدمات کی سراہنا کی ۔انسٹی چیوٹ میں ہرسال اسکینگ کے نصف درجن کورس کرائے جاتے ہیں جن میں شرکت کے خواہشمندوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے ۔