نئی دہلی 02 مارچ (یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کی حراست سے رہا ہونے والے ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کے اعزاز میں ٹیم انڈیا کی جرسی نمبر ایک وقف کی ہے ۔بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر لکھا، "گھر میں خوش آمدید ابھینندن ۔ تم آسمان کے جانباز سپاہی ہو اور آپ نے ہمارے دلوں کو فخر سے بھر دیا ہے ۔آپ کی جرات اور عزم آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ "بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر ابھینندن کے اعزاز میں جاری کی گئی ٹیم انڈیا کی جرسی نمبر ایک کی تصویر بھی پوسٹ کیا ہے ۔ ونگ کمانڈر ابھینندن پاکستان کی حراست سے رہا ہونے کے بعد جمعہ کی رات واہگہ سرحد سے وطن پہنچے تھے ۔ اس پر ملک بھر میں خوشی کی لہر ہے ۔بھارت رتن سچن تندولکر نے بھی ٹویٹ کر ابھینندن کے وطن لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ سابق کرکٹر سچن نے ٹویٹ کیا، "ایک ہیرو صرف چار حروف سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ۔ آپ کی جرات، بے لوث جذبات اور عزم ہمارے ہیرو نے ہمیں خود میں یقین کرنا سکھایا ہے ۔ ابھینندن گھر میں خوش آمدید۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بھی ابھینندن کے استقبال میں ٹویٹ کیا، "حقیقی ہیرو، میں آپ کو سلام کرتا ہوں۔ جے ہند۔