ممبئی //مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں کی حصولیابی کیلئے کوششیں کر نے کے ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنا بھی ضروری ہے تبھی وہ سرکاری نوکریاں حاصل کر سکیں گے یہ موقع اب ریلوے نے فراہم کیا ہے جس میں امیدوار فارم پر کر کے اپنا جوہر دکھا سکتا ہے ۔سرکاری ملازمتوں میں مسلم نوجوانوں کو مقابلہ جاتی امتحانات میں شریک ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسلم تنظیم نے اس کیلئے ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت مسلم نوجوانوں کو ریلوے میں ملازمت کیلئے تیار کیا جائیگا تاکہ نوجوان زیادہ سے زیادہ سرکاری ملازمتوں میں شمولیت اختیار کر سکے ۔ ریلوے میں مسلم نوجوانوں کی برسر روزگار بنانے کے لئے ان کیلئے تربیت ضروری ہے اور 24 ہزار ریلوے میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں مسلم نوجوانوں کو اپنے ذہنوں سے یہ بات نکال دینا چاہئے کہ وہ سرکاری ملازمت میں شامل نہیں ہوسکتے ہیں اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک اور تعصب برتا جاتا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ ریلوے کی ملازمت میں مکمل شفافیت ہے اور پرچہ کی کاپی تک مسلم نوجوانوں کو فراہم کی جاسکتی ہے اس لئے مسلم نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں اور حصول ملازمت کیلئے کوشش کرنی ضروری ہے تمام سرکاری محکمہ جاتی اور مقابلہ جاتی امتحانات میں مسلم نوجوانوں کو شریک ہونا چاہئے ان کی کامیابی قابلیت کی بنیاد پر یقینی ہے ۔اس قسم کے اظہار خیالات آج یہاں بلال مسجد میں سرکاری ملازمت کی حصولیابی کیلئے منعقدہ اہم میٹنگ میںنامور عالم دین حضرت مولانا معین الدین اشرف عرف معین میاںنے کیا ۔یو این آئی