سرینگر/فوجی اہلکاروں نے سوموار کو جنوبی کشمیر کے شوپیان میں ایک تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
یہ واقعہ پہلی پورہ نامی گائوں میں پیش آگیا جہاں 44آر آر سے وابستہ فوجی اہلکاروں نے اُس وقت تیندوے پر گولی چلائی جب وہ گائوں پر حملہ آئور ہورہا تھا۔
حکام نے کہا کہ تیندے کے جسم پر تقریباً ہر جگہ گولیاں لگی تھیں جس کی وجہ سے اُس کی فوری موت واقع ہوئی تھی۔
وائلڈ لائف محکمہ کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر مردہ تیندوے کو تحویل میں لے لیا۔