واشنگٹن// جنوبی امریکی ریاست الاباما میں اتوار کو ا?نے والے طوفان(ٹورناڈو) کے نتیجے میں عمارتوں اور گھروں کو بڑی تعداد میں نقصان پہنچا اور کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے۔لی کاؤنٹی کے شیرف جے جونس نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے طوفان میں 23 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ شدید زخمی ہونے والے کچھ افراد کو ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے شروع کیا گیا ا?پریشن اتوار کی رات خراب موسم کے سبب روک دیا گیا تاہم جونز نے کہا کہ ا?پریشن پیر کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، مجھے یاد نہیں پڑتا کہ گزشتہ 50سال میں اتنی تباہی ہوئی ہو اور یہاں اتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہو۔طوفان کے نتیجے میں کئی میل تک تباہی پھیلی جہاں ویڈیو فوٹیج میں تباہ شدہ گھر اور جڑ سے اکھڑے ہوئے درخت واضح طور پر دیکھے جا سکتے تھے۔الاباما میں 6ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہیں جبکہ پروسی ریاست جارجیا میں بھی 16ہزار سے زائد گھروں کو بجلی نہ ہونے کی شکایت کا سامنا ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جہاں ریسکیو حکام ریاست کے دارالحکومت مونٹ گومری سے 95کلومیٹر دور واقع بیورے گارڈ میں ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔اسمتھ اسٹیشن کے قریب رہائش پذیر افراد مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے گھروں سے کام کو پہنچے تو انہیں اپنے کاروبار تباہ شدہ حالت میں ملے، یہ تمام افراد تباہی پر ایک دوسرے کو دلاسے دے رہے تھے۔علاقے میں واقع ایک بار اپنی چھت اور دیواروں سے محروم ہو گیا جبکہ ایک موبائل فون کمپنی کا ٹاور تباہ ہو گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طوفان سے متاثر ہونے والے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الاباما اور اس کے گردونواح میں رہنے والے عظیم لوگ براہ مہربانی محتاط اور محفوظ رہیں۔ ٹورناڈو اور طوفان صحیح معنوں میں تباہ کن ہیاور یہ شاید مزید بھی ا? سکتے ہوں۔ خدا زخمیوں اور متاثرین کے اہلخانہ اور دوستوں کا حامی و ناصر ہو۔امریکا کے نیشنل ویدر سینٹر نے اتوار کو لی کاؤنٹی سمیت پوری ریاست الاباما اور اطراف کی ریاستوں میں ٹورناڈو کی وارننگ جاری کی تھی اور لوگوں کو انتباہ کیا گیا تھا کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔