سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال میں منگل کی صبح دو جنگجو فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
یہ معرکہ ترال کے میر محلہ میں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گذشتہ شام دیر گئے معطل کیا گیا تھا جو آج صبح سر نوشروع کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جنگجوئوں نے فورسز کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور جب فورسز نے جوابی کارروائی عمل میں لائی تو اس میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے ایک رہائشی مکان کو بارود سے اُڑادیا جس کے ملبے سے بعد میں دو لاشیں بر آمد کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معرکہ میں ایک عام شہری، فاروق احمد بھی زخمی ہوگیا جس کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
فوجی ترجمان نے بھی دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔