سرینگر/حکام نے کہا ہے کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر بدھ کو صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
حکام کے مطابق جموں سے جو گاڑیاں سرینگر کی طرف آتے ہوئے درماندہ ہوئی تھیں ،آج صرف اُنہی کو چلنے کی اجازت ہوگی ۔
تاہم جموں کی طرف جانے والی گاڑیوں کے بارے میں بعد میں فیصلہ لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق آج حسب پروگرام سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کو یکطرفہ چلنے کی اجازت تھی لیکن شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کی تعداد بڑگئی ہے اس لئے متذکرہ بالا فیصلہ لینا پڑاہے تاکہ ٹریفک جام کے امکانات کو بھی کم سے کم کیا جاسکے۔