Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

گیند اب الیکشن کمیشن کے پالے میں!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 7, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
گزشتہ دنوں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دورہ ریاست کےد وران سرینگر اور جموں میں ریاست کی کم و بیش سبھی مین اسٹریم  سیاسی جماعتوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کے بعد یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ جموںوکشمیر کی کلیدی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی سمیت سبھی قومی اور مقامی سطح کی جماعتیں اس بات پر متفق نظر آرہی ہیں کہ ریاست کےا ندر پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات ساتھ ساتھ منعقد کرائے جانے چاہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ نئی دلی کے کچھ حلقے فی الوقت ریاست کے اندر صرف پارلیمانی انتخابات کرانے کے حق میں ہیں اور اس کےلئے حالات کی خرابی اور سیکورٹی معاملات کو بنیادی وجوہات کے طور پر جتلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر چہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے گزشتہ برس پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، لیکن اس کے بعد صدارتی راج کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے حوالے سے متعدد ایسے فیصلے لئے گئے ہیں، جنہیں ریاستی عوام کے حق میں قرار نہیں دیا جا رہا ہے اور گورنر انتظامیہ کے توسط سے بنیادی آئینی معاملات میں چھیڑ چھاڑ کی کوششوںکی بنا پر مین اسٹریم سیاسی خیموں میں یہ خیال گہراتا جا رہا ہے کہ ایک منتخب سرکار کی عدم موجودگی میں ریاست کے آئینی وسیاسی ڈھانچے کو متواتر خطرات و خدشات درپیش ہیں۔ این سی اور پی ڈی پی کی جانب سے گزشتہ برس کے انتخابی بائیکاٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکی وجہ سے ریاست ، خاص طور پر ، کشمیر میں سیاسی مکانیت کے سکڑائو کا عمل شروع ہو چکا ہے اور مرکزی سرکار کے کچھ فیصلوں سے سیاسی مکانیت محدود کرنے کے  اس عمل سے فروغ ملتا جا رہا ہے اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف اور محفوظ سیاسی سپیس پر ایسے حلقے نمودار ہوتے جار ہے ہیں، جنکا نہ کوئی سیاسی پس منظر رہا ہے اور نہ کوئی خاص ریکارڈ۔ چیف الیکشن کمشنر نے یہ واضح کیا ہے کہ بیشتر سیاسی جماعتیں بہ یک وقت پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کرانے کے حق میں ہیں اور اس حوالے سے وہ سیکورٹی کے معاملات اور موجود ماحول کو مرکز کے ساتھ زیر بحث لائینگے۔ کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ سبھی سیاسی جماعتیں ریاست کے اندر ایک منتخب سرکار کی بحالی چاہتے ہیں اور اس کے لئے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات میں رائے دہندگان کی شرکت کو بطور دلیل پیش کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ریاست میں سیکورٹی کے مسائل ضرور درپیش ہیں تاہم جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے تو ماضی میں بھی کم و بیش ایسے ہی حالات میں انتخابات کا عمل ہوتا رہا ہے، لہٰذا ظاہری طور پر الیکشن کمیشن کو اس کے پس منظر میں ایسا فیصلے لینے میں دقت پیش نہیں آنی چاہئے جو کلیدی سیاسی جماعتوں کے نکتہ نظر سے مطابقت رکھتا ہو۔ الیکشن کمیشن اورمرکزی وزارت داخلہ کے درمیان آئندہ چند دنوں کے اندر ہو نے والی میٹنگ میں ان تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ18فروری کو دونوں کے درمیان منعقد ہ اجلاس میں مرکزی وزارت داخلہ اور ریاست کی گورنر انتظامیہ نے جموںوکشمیر میں بہ یک وقت پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سیکورٹی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ظاہر ہے کہ انکا مؤقف ابھی واضح طور پر تبدیل نہیں ہوا ہے اور اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا ریاست کی سیاسی جماعتوں کے مؤقف اور منشاء کو کتنی اہمیت دیتا ہے، کیونکہ ان جماعتوں نے واضح طور پر بہ یک وقت انتخابات کرانے کی نہ صرف وکالت کی ہے بلکہ مطالبہ بھی کیا ہے ۔ اس طرح گیند اب الیکشن کمیشن کے پالے میں ہے اور رائے دہندگان کی طرف سے اُمید کی جارہی ہے کہ کمیشن مرکز میں برسراقتدار حلقوں کے سیاسی عزائم کے بجاے ریاست کی سیاسی تقاضوں کو اہمیت دیتے ہوئےایسا فیصلہ کریگا، جو سیاسی اکثریت کے نقطۂ نظر سے مطابقت رکھتا ہو اور جس سے کمیشن کے غیر جانبدارانہ مرتبے اور اہمیت کے اعتبار میں اضافہ ہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?