سرینگر/جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک پر جمعرات کو پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کیا گیا ہے۔
ایک پارٹی ترجمان نے کہا کہ ملک کو کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا جارہا ہے۔
ملک کو گذشتہ ماہ کی22تاریخ کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں مقید تھے۔
ترجمان نے کہا کہ آج صبح اُنہیں مطلع کیا گیا کہ اُن پر سیفٹی ایکٹ عاید کیا گیا ہے اور اُنہیں جموں منتقل کیا جارہا ہے۔
ترجمان نے اپنے چیئر مین پر سیفٹی ایکٹ عاید کئے جانے کی مذمت کی۔