سرینگر/سرمائی دارالحکومت جموں میں جمعرات کو ہوئے ایک گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک شہری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ پیٹھا۔
اسپتالی ذرائع نے ایک کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 29زخمی فراد کا علاج جاری ہے۔
اس سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس، جموں، ایم کے سنہا نے گرینیڈ دھماکے اور اس میں18افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
پولیس ذرائع نے تاہم بعد میں زخمیوں کی تعداد30بتائی جن میں بیشتر گرینیڈ کے آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
یہ دھماکہ جموں کے بس اسٹینڈ میں آج ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیر کر تلاشی کارروائی شروع کی تاکہ گرینیڈ حملہ کرنے والوں کو پکڑا جاسکے۔
اس دوران جموں شہر میں الرٹ جاری کرکے بڑے پیمانے پر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔