واشنگٹن// امریکہ نے کہا کہ شام سے فوجیوں کی واپسی کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے ۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووتل نے مسلح سروسز کمیٹی کی ایک میٹنگ میں جمعرات کو کہا کہ فوج نے شام سے فوجیوں کو واپس بلانے کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے ۔ مسٹر ووتل نے کہا ‘‘ہم اس طریقے سے نہیں ہٹیں گے ، جس سے ہماری افواج کو خطرہ ہو، ہم پر اس معاملے کے متعلق تاریخ تعین کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے ’’۔ مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی نگرانی کرنے والے ووتل نے کہا کہ داعش (آئی ایس) کے خلاف مہم ختم نہیں ہوئی ہے ۔ فوجیوں کی تعداد کم کرنا ایک اہم فوجی کامیابی ہے لیکن داعش کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ہے ۔ ہماری مہم جاری ہے ۔ یو این آئی