بارہمولہ //شمالی قصبہ اوڑی میں سوموار کوآگ کی ایک ہولناک واردات میں 5 دُکان خاکستر ہوگئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آج صبح پانچ بجے مین مارکیٹ اوڑی میں ایک دُکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً بھیانک رخ اختیار کرتے ہوئے مزید چار دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کافی کوششیں کیں لیکن آگ اس قدر بھیانک تھی کہ کوئی تدبیر کام نہ آسکی جس کے نتیجے میں لاکھوں کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جب تک فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی گاڑیاں جائے موقع پر پہنچیں، تب تک پانچ دُکان اور ان میں موجود سارا سامان تباہ ہوچکا تھا۔
آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی تھی ۔