سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے سوموار کو فیصلہ کیا کہ وہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این اے آئی ) کی سمن پر دلی نہیں جائیں گے۔ تاہم اُنہوں نے اپنے وکیل کے ہاتھوں ایجنسی کے نام سمن کا تحریری جواب روانہ کردیا۔
میرواعظ کے وکیل نے این اے آئی کو روانہ جواب میں لکھا''میرا موکل اُس معاملے میں ملوث نہیں ہے جس کا ذکر نوٹس میں موجود ہے''۔
انہوں نے مزید لکھا'' میرواعظ کیلئے موجودہ کشیدہ حالات کے دوران دلی جانا مناسب نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنا میرے موکل کی حفاظت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے''۔
''اگر این اے آئی میرواعظ سے کچھ پوچھنا چاہتی ہے تو ایسا سرینگر میں بھی کیا جاسکتا ہے اور اس کیلئے میرواعظ پورا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ''۔
واضح رہے کہ میرواعظ کو آج این اے آئی کے سامنے دلی میں پیش ہونا تھا ۔
اس کیلئے اُنہیں ایک نوٹس/سمن جاری کردی گئی تھی۔