سرینگر/سرینگر۔مظفر آباد روڑ پر چلنے والی کراس ایل او سی بس سروس سوموار کو مسلسل دوسرے ہفتے معطل رہی۔
حکام نے کہا کہ کنٹرول لائن کے آر پار چلنے والی بس سروس اوڑی میں کنٹرول لائن پر جاری کشیدہ صورتحال کی وجہ سے معطل رہی۔
ذرائع نے کہا کہ سلام آباد کراسنگ پوئنٹ سے کل یعنی منگل کو آر پار تجارت بھی معطل رہنے کا امکان ہے۔