سرینگر// کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے جموں کشمیر میںانتخابی مہم کی کمان سابق ریاستی وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو سونپ دی ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے جموں کشمیر کیلئے انتخابی انتظامی کمیٹی کی تجویز کو منظوری دی جس کے دوران اس کمیٹی کا صدر راجیہ سبھا میں پارٹی کے لیڈر اور سابق ریاستی وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو دی۔9رکنی کمیٹی میں کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر، اسمبلی میں پارٹی کے قانون سازیہ ممبران کے سابق لیڈرنوانگ ریگزن جورا، سابق ممبر پارلیمنٹ طارق حمید قرہ، سابق مرکزی وزیرسیف الدین سوز، سابق ریاستی نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، سابق ممبر پارلیمنٹ مدن لعل شرما، سابق ریاستی وزیرجی ایم سروری اور سابق ممبر اسمبلی اصغر علی کربلائی کو شامل کیا گیا ہے۔