بارہمولہ //شمالی قصبہ سوپور کے چھانہ کھن علاقے میںاُس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا جب منگل اور بدھ کی درمیانی رات کے دوران خضر محمد ملہ کے تین مزلہ مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مزید چار مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کو شش کی تاہم اس واردات میں پانچ مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا ساز وسامان اور املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ آگ کی یہ واردات مکان میں موجود ایک گیس سیلنڈر پھٹ جانے سے پیش آگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق فائیر سروسز عملہ وقت پرجائے واردات پر پہنچا اور آگ کو مزید پھیلنے سے بچالیا۔