سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جمعرات کو نامعلوم بندوق برداروں نے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر کو گولیوں کا نشانہ بناکر اُسے زخمی کردیا۔
یہ واقعہ بجبہاڑہ علاقے میں پیش آیا جہاں 60سالہ محمد اسماعیل کو تھجوارہ گائوں میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسماعیل کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اُسے سرینگر منتقل کیا گیا۔
پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے زخمی اسماعیل کی صحتیابی کی دعا کی ہے۔