سرینگر /پولیس نے سنیچر کو کہا کہ 14مارچ کے روز پولیس اسٹیشن پارمپورہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم ٹاٹا موبائیل نے راہ چلتے شخص کو ٹکر ماردی ہے جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شہری کو اگر چہ علاج ومعالجہ کی خاطر جے وی سی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ چنانچہ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
پولیس نے جاں بحق شخص کی شناخت کیلئے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے جس کی لاش کو فی الحال پی سی آر کشمیر کے مردہ خانے میں پہچان کی خاطر رکھا گیا ہے۔