سرینگر // پلوامہ کے دو نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں جیل منتقل کیا گیا۔نثار رشید ولد عبد الرشید ساکنہ راجپورہ پلوامہ اور عاشق حسین ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکنہ روہمو پلوامہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرتے ہوئے کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ۔مذکورہ نوجوانوں پر الزام ہے کہ وہ امن کا ماحول درہم برہم کرنے میں ملوث ہیں۔سی این ایس کے مطابق نثار اور عاشق کو دو ہفتے قبل اْنکے گھروں سے پولیس چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ کی سفارشات پر دونوں کو پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کیا گیا۔