راجوری //جموں وکشمیر پولیس اوراپنے وطن کے تحفظ کیلئے جانوں کانذرانہ دینے والے پولیس جوانوں کے پریواروں کے درمیان خوشگوارتعلقات کوفروغ دینے کے مقصدسے جموں وکشمیرپولیس کی مختلف ٹیموں جن کی نگرانی ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کررہے تھے نے ضلع راجوری کے مہلوک پولیس اہلکاروں کے گھرپہنچ کرلواحقین کے ساتھ ملاقات کی اورانہیں ہرممکن تعاون اورامدادکی یقین دہانی کرائی۔اس سلسلے میںپولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی اونوشہرہ برجیش شرما نے ایس ایچ او کالاکوٹ طاہرخان اوراے ایس آئی گلشن ،پولیس سٹیشن دھرمسال کے ہمراہ پانچ مہلوک پولیس اہلکاروں جن میں ہیدکانسٹیبل سکندرساکن سیوٹ، کانسٹیبل راج کمار ساکن دھرمسال ،ایس پی او کمل سنگھ ساکن سیرکالاکوٹ،ایس پی اونثارحسین ساکن جگنی کالاکوٹ اورمحمدخان ساکن کوٹھیاں کالاکوٹ کی رہائش گاہ پراس کے علاوہ انچارج پولیس پوسٹ تریاتھ ،ایس آئی حبیب الرحمن نے مہلوک پولیس ایس پی اوولی محمدساکن شیرمحمدساکن کیری تریاٹھ کے گھرجاکران کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی اوران میں امدادی سامان تقسیم کیا۔دورے کے دوران پولیس ٹیموں نے مہلوک جوانوں کے افرادخانہ کے ساتھ مختلف مسائل زیربحث لائے اورانہیں یقین دلایاکہ جموں وکشمیرپولیس آپ کے مسائل کے نپٹارہ کیلئے ہرممکن کوشش کرے گی۔اس دوران یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ مسائل کووقت مقررہ کے اندرنمٹایاجائے گا۔