Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 17, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
20 Min Read
SHARE

 خطہ چناب اور گریز کیلئے گاڑیاں خریدنے کیلئے 11 کروڑ روپے منظور

جموں//گورنر کے مشیر کے۔ کے شرما اور کے ۔ سکندن نے ٹرانسپورٹ محکمہ اور جے کے ایس آر ٹی سی کے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران ریاست میں عوامی ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری لانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں دیگر اقدامات کے علاوہ جے کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے جدید قسم کی گاڑیاں خریدنے کے عمل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ چناب وادی کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کے لئے10 کروڑ روپے جبکہ گریز وادی کے لئے اسی طرح کی گاڑیاں خریدنے کے لئے ایک کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں تا کہ ان علاقوں کے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات دستیاب ہوسکیں۔واضح رہے کہ بھاری صنعتوں اور پبلک انٹر پرائزز محکمہ کی مرکزی وزارت نے فیم اِنڈیا سکیم کے تحت جے کے ایس آر ٹی سی کو40 بسیں خریدنے کے لئے منظوری دی ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی حصے کے طور پر4.49 کروڑ روپے کی پہلی قسط جے کے ایس آر ٹی سی کے حق میں واگذار کی گئی ہے۔
 
 
 

رائے دہندگان کو چنائو عمل کی جانکاری

 بانڈی پورہ میں روڈ ریس کا اہتمام 

بانڈی پورہ//ڈی ای او بانڈی پورہ نے کل رائے دہندگان کو چنائو عمل سے متعلق جانکاری دینے کیلئے ایک روڈ ریس کا اہتمام کیا جس کے لئے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے تعائون دیا۔روڈ ریس کے انعقاد کا مقصد لوگوں کی چنائو عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمدمرزا نے ارن گائوں سے روڈ ریس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جس میں 250کے قریب نوجوانوں نے شرکت کی۔طلبأ نے ارن گائوں سے منی سیکریٹریٹ تک 6کلومیٹر دوڑ میں حصہ لیا۔جہاں ڈپٹی الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے اُن کا استقبال کیا۔بعدمیں اختتامی تقریب پر ترقیاتی کمشنر نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے جب کہ شرکأ کو بھی 200ٹریفک سوٹ فراہم کئے گئے۔
 
 

 شیری بارہمولہ میں شجرکاری مہم 

فیاض بخاری

 بارہمولہ // محکمہ صحت نے سنیچر کو محکمہ جنگلات کے اشتراک سے پرائیمری ہیلتھ سنٹر شیری  بارہمولہ کوسرسبزو شاداب بنانے کی خاطر شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ شجر کاری مہم کی افتتاحی رسم چیف میڈیکل آفیسر بارہمولہ ڈاکٹر بشیر احمد چالکو ،بلاک میڈیکل آفیسر شیری شیخ فاروق احمد،  ڈی ایف او بارہمولہ جاوید احمد اوراین ایچ پی سی کے جنرل منیجر نے انجام دی۔شجر کار ی مہم  کے دوران پرئیمری ہیلتھ سنٹر شیر ی اور گورنمنٹ  مڈل اسکول شیری کے آس پاس مختلف اقسام کے دو سو پودے لگائے گئے۔
 
 
 

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کا کپوارہ دورہ

کپوارہ//اشرف چراغ //ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے سرحدی ضلع کپوارہ کا دورہ کر کے یہا ں محکمہ کی جانب سے ہورہی مختلف کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوںنے چوگل نرسری فارمو ں اور ٹرینگ سنٹر کا معائنہ کیا جبکہ فروٹ پلانٹ نرسری کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا ۔انہوںنے ہندوارہ میں کینگ سنٹر میں کام کاج کا جائزہ لیا جبکہ گلورہ ہندوارہ میں اخروٹ کی نرسری کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ اخروٹ صنعت سے جمو ں و کشمیر کی معشیت کو نہ صرف فائدہ حاصل ہو تا ہے بلکہ یہا ں کی آ بادی کے ایک کثیر حصے کو روز گار بھی حاصل ہو تا ہے ۔ ڈائریکٹر کے ہمراہ چیف ہارٹیکلیچر آ فیسر کپوارہ ظہور احمد اور دیگر آفیسر بھی تھے ۔محکمہ با غبانی نے کسانو ں میں 5ہزار پودے کسانو ں میں تقیسم کئے ۔
 
 
 
 
 

جموں میں نوجوان وکلاء کیلئے یک روزہ کانفرنس منعقد

جموں وکشمیر بار کونسل کے جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ

جموں//جموں ہائی کورٹ ، ماتحت عدلیہ اور دیگر مفصل عدالتوں میں کام کرنے والے وکلاء نے مانگ کی ہے کہ جموں وکشمیر بار کونسل کے جلد انتخابات کرائے جائیں۔وکلاء کا کہنا ہے کہ پروفیسر بھیم سنگھ کی طرف سے بار کونسل انتخابات کرانے کے لئے عدالت عظمیٰ میں دائر عرضی پر حتمی فیصلہ آئے ہوئے بھی ایک برس ہوگیا ہے، جس میں عدالت عظمیٰ نے جلد الیکشن کرانے کا حکم صادر کیاتھا، لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ بار کونسل نہ ہونے کی وجہ سے وکلاء بالخصوص نوجوان وکلاء کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ بار کونسل بننے کے بعد پہلے پانچ سال وکالت کے دوران دس ہزار روپے سٹائفنڈ اور ساٹھ سال کے بعد ماہانہ پنشن مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وکلاء کو ضرورت پڑنے پر مالی مدد بھی ہوسکتی ہے لیکن بار کونسل نہ ہونے وجہ سے ان سب سہولیات سے ریاست کے وکلاء محروم ہیں، نتیجہ کے طور پر مالی سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے قانون کی پڑھائی توطلبا کر رہے ہیں لیکن وکالت میں بہت کم ہی دلچسپی لیتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار خیال وکلاء نے سابقہ بار ایسو سی ایشن جموں کے صدر ایڈووکیٹ اے کے سہنی کی طرف سے ہوٹل ریڈیسن بلیو میں منعقدہ’ینگ لائیرز کانفرنس جموں‘کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
 
 

’مراقبہ کے ذریعے ذہنی تناوسے نجات‘

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میںورکشاپ

راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتما م کل ’’مراقبہ کے ذریعے ذہنی تناوسے نجات‘‘(Destress with Meditation)کے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ ا ختتام پذیر ہوا۔اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو مراقبے کی اہمیت وافادیت اور ذہنی تناو کی وجوہات اور مراقبے کے ذریعے اس سے نجات پانے سے متعلق مکمل واقفیت بہم پہنچائی جائے ۔یہ پروگرام پورے دس بجے صبح شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں شروع کیا گیا جس میں شعبئہ عربی ،اردو اور اسلامک اسٹڈیز کے صدر ڈاکٹر شمس کمال انجم نے صدارت کے فرائض انجام دیے ۔ان کے علاوہ ڈاکٹر مشتاق احمد وانی اسسٹنٹ پروفیسر شعبئہ اردو ،ڈاکٹر رفیق انجم اسسٹنٹ پروفیسر اسلامک اسٹڈیز،ڈاکٹر نسیم گل اسسٹنٹ پروفیسر شعبئہ اسلامک اسٹڈیز اور  بلال احمد اسسٹنٹ پروفیسر شعبئہ اسلامک اسٹڈیز نے مذکورہ موضوع سے متعلق اپنے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا ۔
 
 
 

 ولی محمد ایتو اور محمد اکبر گنائی کی برسیاں 

ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا خراج عقیدت

سرینگر//صدرِ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ریاست جموں کشمیر کے سابق سپیکر خواجہ ولی محمد ایتو کی 25ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا ،کہ مرحوم کو25برس قبل انتہائی بے دردی کے ساتھ ہلاک کیا گیا تھا۔ اسی دوران ڈاکٹر فاروق نے معروف قانوندان، سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق وزیر مرحوم محمد اکبر گنائی کو پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی عوامی خدمات میں صرف کردی اور کبھی نام و نمود کی خواہش نہیں کی۔ عمر عبداللہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شرافت کا مجسمہ، دیانتدار اور دین دار شخصیت کے مالک تھے۔
 
 
 

انجمن شرعی کے دیرینہ کارکن کاانتقال

آغا حسن کا اظہار رنج و غم  

سرینگر/انجمن شرعی کے دیرینہ کارکن حاجی محمد قاسم آخون ساکن آرہ بل شالیمار کے سانحہ ارتحال پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن  نے رنج و غم کا اظہارکیا۔انہوںنے مرحوم کی تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شریف النفس اور صوم الصلوٰۃ کے پابند تھے۔آغا حسن نے لواحقین و پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی۔
 
 
 
 
 
 
 
 

ڈائون لوڈ رفتار20.9میگابٹ فی سکینڈ

۔4جی فہرست میں جیو سب سے آگے

نئی دہلی//ریلائنس جیو فروری کے مہینے میںتیزترین مواصلاتی نیٹ ورک رہا اور اس کی اوسط ڈائون لوڈ رفتار20.9میگابٹ فی سکینڈرہی۔ٹرائی اعدادوشمار کے مطابق بھارتی ائرٹیل اورووڈافون کی کارکردگی لگ بھگ جنوری کے مقابلے میں سست رہی اور اُن کی رفتار6.7میگا بٹ فی سکینڈتھی۔آئیڈیا نیٹ ورک کی سپیڈ جنوری میں5.5ایم بی ایس تھی ،جو فروری میں قدرے بہتر ہوکر5.7میگا بٹ فی سکینڈ رہی ۔اگرچہ ووڈافون اور آئیڈیا باہم یکجا ہوئے ہیں اور اب ووڈافون آئیڈیا نام سے کام کرتے ہیں ،تاہم ٹرائی نے اُن کی کارکردگی علیحدہ علیحدہ شائع کی ہے ۔اِپ لوڈ اسپیڈ میں ووڈافون سرفہرست تھا۔اس نیٹ ورک پر فروری میں اپ لوڈ اسپیڈ6ایم بی پی ایس تھی جبکہ جنوری میں یہ اسپیڈ5.4ایم بی ایس تھی۔آئیڈیا اورائرٹیل کی اَپ لوڈ 4جی اسپیڈ میں قدرے کمی آئی جو بالترتیب فروری مہینے میں5.6اور3.7ایم بی ایس تھی جبکہ جیو کی اَپ لوڈ اسپیڈ میں تھوڑی بہتری ہوئی اور یہ4.5ایم بی پی ایس رہی ۔ ڈائون لوڈ ویڈیو دیکھنے،انٹر نیٹ سرفنگ ،اور ای میل دیکھنے کے دوران اہم رول ادا کرتا ہے  اور بہتر اَپ لوڈ صارفین کو تصاویر،ویڈیو،ای میل ودیگر بھیجنے میں مدد دیتا ہے ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تحریک حریت اور محاذ آزادی کا اظہار یکجہتی

سرینگر//تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے چندرکوٹ رام بن میں ہوئے سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمی ہوئے افراد کی فوری شفایابی کے لئے دعا کی ۔انہوں نے اس شاہراہ پر اس طرح کے حادثوں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکام نے آج تک اس کے سدھار کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سے لوگ سڑک حادثوں کا شکار ہورہے ہیں ۔محاذ آزادی نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس شاہراہ پر آئے دن سڑک حادثوں میں انسانی جانیں تلف ہوتی ہیں اور یہ سڑک عام مسافروں کیلئے موت کا باعث بنی ہے۔
 
 

 لداخ خطے کیلئے ہوائی سروس 

881 مسافروں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچایا گیا
جموں// سٹیٹ کوارڈی نیٹر کرگل کورئیر سروس عامر علی کے مطابق کرگل سے تعلق رکھنے والے881 درماندہ مسافروں کو آئی ایل76 اور اے این32 پروازوں کے ذریعے اپنی اپنی منزلوں تک پہنچایا گیا۔ان میں سے117 مسافروں کو سرینگر سے کرگل،59 مسافروں کو کرگل سے سرینگر،74 کو جموں سے کرگل،26 کو کرگل سے جموں،325 مسافروں کو اودہمپور سے لیہہ اور280 مسافروں کو سرینگر سے لیہہ پہنچایا گیا۔
 
 

تعلیمی ڈھانچے کافروغ انتہائی اہم

ناظم تعلیم کشمیر کی حکام اور انجینئروں کے ساتھ میٹنگ

سرینگر//ناظم تعلیم کشمیر محمدیونس ملک کی صدارت میں ڈائریکٹوریٹ کے کانفرنس ہال میں متعلقہ حکام اور انجینئروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں دیگر آفیسران کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹروں پرنسپل ایس آئی ای ،ڈائٹ پرنسپلوں،سی ای اووز ،چیف اکائونٹس آفیسر،ضلع کے پرنسپل صاحبان،پولیس ہائوسنگ کارپوریشن کے حکام اور ہائوسنگ بورڈ کے افسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر ناظم تعلیم نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ تعلیمی ڈھانچے کا فروغ انتہائی اہم ہے چنانچہ یہ بات لازمی ہے کہ محکمہ کی ترقیاتی کاموںکا ہر سطح پر طبعی اور مالی جائزہ لیاجائے تاکہ تعمیراتی کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے اورفنڈس لیپس نہ ہوسکیں۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی اورتعلیمی محاذ پر ضرورت کے مطابق کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔اس دوران ناظم تعلیم نے افسروں اور انجینئروں کو فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی سے سمجھوتہ نہیںہوگا۔
 
 
 

تبدیلی کیلئے ووٹ دیں

وکیل کی عوام سے اپیل

سرینگر// پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے وادی میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کو نیشنل کانفرنس کی تاریخی غلطیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ ایک بیان کے مطابق جموں میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وکیل نے کہا کہ لوگوں کو این سی اور پی ڈی پی کے ہاتھوں استحصال کی سیاست ختم کرنے کی خاطر تبدیلی کے لئے ووٹ دینا چاہئے۔
 
 
 
 
 

بارہمولہ میں دریائے جہلم کے کناروں کی صفائی مہم

بارہمولہ//ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے دریا کے کناروں کی ایک صفائی مہم کا آغاز کیا ۔یہ مہم قومی سوچھ بھارت مشن تحت شروع کی گئی جس کے تحت 2اکتوبر2019ء تک پورے ملک کواو ڈی ایف کے زمرے میں لانا ہے ۔صفائی مہم کا اہتمام میونسپل کونسل بارہمولہ نے کیا اور اس میں مختلف محکموں سے وابستہ آفیسروںاور دیگر ملازمین نے حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقعہ پر مہم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہ اکہ اس مہم کا مقصد گردونواح کے ماحول کو پاک رکھنا ہے جس کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔انہوںنے ہر طبقے سے وابستہ لوگوں کو اس مہم میں شامل ہونے پر زوردیا تاکہ مقرر شدہ ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔انہوںنے گندگی کے مضر اثرات سے متعلق لوگوں کو باخبر کرنے کے لئے جانکاری پروگرام منعقد کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے تاخیر برادری اوردیگر لوگوں کو پالیتھین بیگ استعمال کرنے سے اجتناب کرنے پر زوردیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

 شوپیاںمیں51اخروٹ کے درختوںکاصفایا

محکمہ مال کے کئی اہلکار معطل،2گرفتار

سرینگر//شوپیاں میں ضلع انتظا میہ نے51 اخروٹ کے درخت کاٹنے کاسنجید ہ نوٹ لیتے ہو ئے تحصیلدار اور نائب تحصیلدار سمیت محکمہ مال کے پانچ اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گائوں کے چوکیدار اور نمبر دار کو معطل کیا ہے جبکہ پولیس نے معا ملہ کی نسبت کیس درج کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق دو روز قبل کیگام شوپیان میں دوران شب چالیس کنال اراضی پر کھڑ ے51 کے قریب پھل دینے والے اخروٹ کے درختوں کو غیر قا نونی طور کاٹا گیا۔ اس کیلئے انتظا میہ سے کو ئی بھی اجاز ت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا ۔معلوم ہواہے کہ ان درختوں کو کا ٹنے کے بعد ان کے بوٹوں پر کیمکلز کا چھڑ کائو کیا گیا تاکہ یہ بوسیدہ لگیں اور ان جگہوںکو مٹی سے ہموار کیا گیا جہاں ان کے نشا ن موجود تھے ۔ معا ملہ جب ضلع انتظا میہ کی نوٹس میں لایا گیا تو انہوںنے متعلقہ تحصیلدار، نائب تحصیلدار، دو پٹواریوں ،ایک گردوار اور مقامی چوکیدار اور نمبر دار کو بھی معطل کیا ۔محکمہ مال کے ان تمام معطل شدہ اہلکار وں اور افسروں کو ضلع ترقیاتی کمشنرشوپیان کے دفتر سے منسلک کیا گیا۔ معلوم ہواہے کہ معطل شدہ تحصیلدار کو پہلے ہی علاقہ سے گا ندربل تبا دلہ ہو چکا تھا لیکن وہ ابھی تک اپنے عہد ے پر براجماںتھا ۔ضلع انتظا میہ نے معاملے کی نسبت پولیس کو کیس درج کر نے کی ہدایت دی ہے جس کے بعد کیگام پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر32/2019  زیر دفعہ336Aآ ر پی سی درج کیا گیا جبکہ پولیس نے اخروٹ باغ مالک سمیت دو افراد کو حرا ست میںلے لیا۔
 
 
 

کانوائے کے دوران پرائیویٹ گاڑیوں کوروکنا عوام کیلئے باعث عذاب :تاریگامی

سرینگر//سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہاہے کہ شاہراہ پر فورسز کانوائے کے دوران پرائیویٹ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہ دینے سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے اور اسی کے نتیجہ میں ٹریفک جام لگنے لگے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں تاریگامی نے کہاکہ مسافر وقت پر اپنی اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ سکتے اور انہیں کانوائے پاس ہونے تک کیلئے انتظار کرناپڑتاہے ۔تاریگامی نے کہاکہ اس دوران ہسپتال جانے والے مریضوں، طلباء ، سرکاری ملازمین اور تاجروں کو بری طرح سے متاثر ہوناپڑتاہے ۔ان کاکہناتھاکہ سیکورٹی معاملات زیر غور لائے جانے چاہئیں مگر ایسے اقدام نہ ہوں جن سے لوگوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑے ۔ انہوں نے کہاکہ ایس او پی پر عمل درآمد کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کانوائے کی وجہ سے سیول ٹریفک کو مشکل پیش نہ آئیں۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں ان کی طرف سے 12مارچ کو ایک مکتوب بھی ریاستی گورنر کو تحریر کیاگیاہے ۔
 
 
 

دلاورمیر کوصدمہ،بھابی فوت،پی ڈی پی کااظہار تعزیت

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے سینئرپارٹی لیڈرمحمددلاور میر کی بھابی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔پی ڈی پی رہنمائو ں کاایک وفدجس میں نظام الدین بٹ،محمداشرف میر،نورمحمدشیخ،عبدالقیوم بٹ،وحیدالرحمان پرہ اور دیگرکئی شامل تھے ،نے رفیع آبادجاکر غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی ۔انہوں نے کنبے کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025
کشمیر

صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم :وزیراعلیٰ ۔10 ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

July 3, 2025
کشمیر

ایس آئی اے کی بجبہاڑہ میں تلاشی ترال میں 2 معاونین گرفتار

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?