کشتواڑ//شجر کاری پروگرام کو جہت دینے کے سلسلہ میں ضلع میں بڑے پیمانہ پر شجر کاری منعقد کرنے کے لئے ضع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے اتوار کے روز متعلقہ ضلع افسروں کا ایک اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے تمام افسروں کو ضلع میں شجر کاری پروگرام ایم جی نریگا کے ساتھ اُٹھانے کی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقہ افسروں سے شجرکاری مہم کے تحت پھل دار درختوں،توت کے درختوں و دیگر پودوں کو لگانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ پھل دار درخت اور توت کے درخت ضلع کی خوبصورتی کو بڑھائیں گے اورگرد و نواح کے ماحول کو آلودگی سے پاک بنائیں گے۔انہوں نے محکمہ سے بیماریوں کے بغیر پودے حاصل کرنے اور تمام لوازامت پُر کرنے کو کہا ۔انہوں نے اے ڈی سی کشتواڑ کو ضلع میں کامیاب شجر کاری مہم یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ابریشم نے ناگسینی، چھاترو ،مغل میدان ، اور پلماڑ علاقوں کے کسانوں میں گُذشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران تقریباً7,200 توت کے پودے تقسیم کئے ہیں۔چیف باغبانی افسر نے بتایا کہ محکمہ نے ماہ دسمبر میں مڑواہ اور واڑون کے کسانوں میں تقریباً3280 اخروٹ اور سیب کے پودے تقسیم کئے،جبکہ رواں مالی سال کے دوران 16484 پودے تقسیم کئے گئے ہیں۔پروجیکٹ منجیر آئی ڈبلیو ایم پی ،کشور سنگھ، اے سی ڈی انیل کمار چنڈیل ،سی ایچ او ایس کے گپتا،سیر کلچر افسر و دیگرمتعلقہ افسراں بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔