اوڑی// پرنپیلاں علاقے میں اتوار کو اْس وقت ماتم چھا گیاجب اقبال احمد مرزا نامی شہری کے ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔اس واردات میں ایک 11 ماہ کا عمیر احمد ولدمقصود احمد بھی جھلس کر لقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہوا ہے کہ رہائشی مکان میں آگ لگنے کے دوران صرف ایک بچہ ہی گھر میں موجود تھا دیگر افراد خانہ اسی گائوں میں پیش آئے سڑک حادثہ کے جائے موقعہ پر گئے تھے جب وہ گھر واپس آئے تو دیکھا آگ نے مکان کو مکمل طور لپیٹ میں لیا تھا اور بچہ جْْلس کے لقمہ اجل بن گیا تھا۔بتایا جاتا ہے یہ آگ کی واردات مکان میں موجود گیس لیک ہونے سے پیش آیا ہے۔