بارہمولہ/شمالی قصبہ سوپور میں ایک نو عمر لڑکا پُر اسرار طورلاپتہ ہوگیا ہے ۔
متعلقہ گھرانے کے مطابق 13سالہ دانش بشیر خان ولد بشیر احمد خان ساکنہ ہتلنگو، سوپوراتوار صبح کو ٹیوشن کلاسز کیلئے گھر سے نکلالیکن واپس نہیں لوٹا۔
انہوں نے کہا کہ ہر ممکن تلاش کے باوجود آٹھویں کلاس کے دانش کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
فکر و تشویش میں مبتلاء دانش کے والدین کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں نزدیکی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی ایک رپوٹ بھی درج کی ہے۔
انہوں نے عوام سے بھی تعاون طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش کے بارے میں اگر کسی کو کوئی علمیت ہو تو ان فون نمبرابت پر رابطہ کریں۔882585125،7006204210