سرینگر/ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی اننت ناگ کی پارلیمانی نشست کیلئے نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار ہونگے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پارٹی نے منگل کو ایک میٹنگ کے دوران حتمی فیصلہ لے لیا۔
سابق ہائی کورٹ جج، مسعودی فی الوقت جوینائل جسٹس ایکٹ کے تحت سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین ہیں۔
واضح رہے کہ پارٹی نے شمالی کشمیر کیلئے محمد اکبر لون اور وسطی کشمیر کی سیٹ کیلئے پارٹی صدر فاروق عبد اللہ کو بطور اُمیدوار نامزد کیا ہے۔
لوک سبھا انتخابات کا آغاز11اپریل سے ہورہا ہے۔