سرینگر/کشمیر یونیورسٹی میں منگل کو طالب علموں نے اونتی پورہ کے نوجوان استاد، رضوان پنڈت کی حراستی موت اور حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کے نام این آئی اے کی تازہ سمن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ کرنے والے طالب علموں نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ''ہمارے قائدین کو ڈرانا چھوڑ دو'' اور''میرواعظ کے نام این آئی اے سمن ناقابل قبول''جیسے نعرے درج تھے۔
نعرے بلند کررہے طالب علموں نے یونیورسٹی احاطے میں ہی مارچ کیا اور اونتی پورہ کے استاد کی حراستی موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
رضوان کو دو روز قبل پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے دوران آج اُس کی موت واقع ہوگئی۔