سرینگر// ریاستی انتظامیہ میں افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا عالن کرتے ہوئے تصدق جیلانی کو جموں کشمیر ہاوسنگ بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں کو تبدیل کر کے چیف الیکٹورل افسر کے دفتر میں ایڈیشنل چیف الیکٹورل افسر تعینات کیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر جموں کشمیر ہاوسنگ بورڑ راج کمار کٹوچ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔محکمہ انتظامی عمومی میں اپنی تقرری کا نتظار کر رہیں کے ایس افسر عطار چند کو کٹرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں چیف ایگزکیٹو افسر تعینات کیا گیا،جبکہ ایس ڈی ایم کٹرہ اشوک کمار کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مال کے بطور زیر تبدیل افسر سنیل کمار کو ریاستی انفارمیشن کمیشن میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا،جبکہ محکمہ انتظامی عمومی میں تقرری کا انتظار کرہیں کے ایس افسر ویشوجیت کو ضلع صنعتی مرکز رام بن میں جنرل منیجر تعینات کیا گیا۔ سرکار کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق جنرل منیجر ڈی آئی سی رام بن قیصر احمد بھوانی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر مال ڈوڈہ تعینات کیا گیا،جبکہ ضلع ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر راجوری کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رشید کو تبدیل کر کے ایس ڈی ایم مہور تعینات کیا گیا۔