سرینگر //فلم میکر وڈائریکٹر اشون کمار نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلہ نئی نسل حل کرے گی ۔اُن کی ایک فلم جس کی تھیم ہے کا خیال ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کا حل صرف تعلیم یافتہ اور نوجوان نسل ہی کر ا سکتی ہے کیونکہ وہ تعصب کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں ۔دو بار نیشنل ایورڈ حاصل کر چکے فلم اداکار وڈائریکٹر کا خیال ہے کہ 14فروری کو پلومہ میں ہوئے حملے جس میں 40سی آر پی ایف اہلکاروہلاک ہوئے تھے تنازعہ کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلے ایسے بچے حل نہیں کر سکتے ہیں جو بندوق اٹھاتے ہیں پتھر پھینکتے ہیں یا پھر دیگر غیر قانونی سرگرمیاں انجام دیتے ہیںبلکہ کشمیرکامسئلہ آج کے نوجوان حل کریں گے ۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج کے نوجوان ہی کشمیرمسئلے کوحل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جونوجوان 20یا30سال کی عمرکے ہیں ،اسکول وکالج جاتے ہیںیاکہ جوملازمت کرتے ہیں،وہ تقسیم ملک کاصدمہ لئے نہیں ہیں ،اورنہ اپنے والدین کاکوئی قصہ لئے ہوئے ہیں ،وہی اس مسئلے کوحل کرسکتے ہیں ۔ معلوم رہے کہ کمارکشمیرسے جڑے ایک اورپروجیکٹ پرکام کررہے ہیں ،جوایک 16سالہ نوجوان کی جدوجہدپرمبنی ہے ،جسکاباپ لاپتہ ہوگیاہے ۔کمارنے کہاکہ اُنکی اس فلم میں سونی رازدان ،کلبھوشن کھربندہ ،انمشومن جھااورماریہ سرائوکام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس فلم کے ذریعے وہ یہ سوال پوچھناچاہتے ہیں کہ کشمیری کیسے ہیں،اوروہ اپنی زندگیاں کیسے گزارتے ہیں؟۔آسکرنامزدفلم میکراورڈائریکٹرکاکہناتھاکہ کشمیرکاقضیہ دلی کے بیوروکریٹ یاکشمیری علیحدگی پسندحل نہیں کرسکتے بلکہ یہاں کی نوجوان نسل ہی اس مسئلے کوحل کرسکتی ہے۔اُن کی یہ فلم اپریل 5کو ریلیز ہو رہی ہے جس کو سنٹر بورڈ آف فلم کی منظوری حاصل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔