سرینگر/وسطی کشمیر میں حکام نے بدھ کو موبائیل انٹرنیٹ سروس کی رفتار کم کردی جبکہ جنوبی کشمیر میں اس کو مکمل طور بند کردیا گیا ۔اس دوران حکام نے ٹرین سروس کو بھی دن بھر کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔
یہ اقدام اونتی پورہ کے جواں سال استاد رضوان پنڈت کی پولیس حراست میں ہوئی موت کیخلاف احتجاجی ہڑتال کے بیچ اٹھایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع سرینگر اور بڈگام میں موبائیل انٹرنیٹ کی رفتار ٹو جی تک گھٹا دی گئی ہے جبکہ جنوبی کشمیر میں اس سروس کو بند کردیا گیا ہے۔
وادی کشمیر میں ٹرین سروس کو بھی آج دن کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدامات ''احتیاطی'' طور اٹھائے گئے ہیں۔
رضوان کو پولیس نے تین روز قبل اُس کے گھر واقع اونتی پورہ سے گرفتار کیا تھا ۔
اُس کی موت پولیس حراست کے دوران گذشتہ روز واقع ہوئی اور اس کیخلاف وادی بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔