بارہمولہ+شوپیان//کنڈی بارہمولہ کے کلنترہ علاقے میں جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی۔بدھ کو 2آر آرو دیگر فورسز ایجنسیوں نے جنگجو ئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بارش کے دوران علاقے کو محاصرے میںلیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران جنگجوئوںنے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد فوج کی مزید کمک طلب کی گئی اور تلاشی آپریشن کو مزید سخت کردیا گیا جو رات دیر گئے تک جاری تھا ۔ آس پاس علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے۔ادھرشوپیان کے ہف شرمال گائوں میں تلاشی کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں نے مشتبہ حرکات دیکھ کر فائرنگ کی، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 34آر آر نے شوپیان سے کئی کلو میٹر دور ہف شرمال نامی گائوں کا محاصرہ کیا اور برستی بارش و برفباری کے باوجود میوہ باغات کو کھنگالا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران شام کے وقت ان پر دو فائر کئے گئے جس کا جواب فوجی اہلکاروں نے بھی دیا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حرکات دیکھ کر فورسز نے فائرنگ کی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔